ایشیائی ترقیاتی بینک کی بلوچستان میں پانی منصوبے کے لیے 4.8 کروڑ ڈالر کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک نے بلوچستان میں پانی منصوبے کے لیے 4.8 کروڑ ڈالر منظور کیے ہیں تاکہ پانی کے ضیاع کو کم کیا جا سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پانی سے متعلق منصوبے کے لیے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دی ہے۔ یہ فنڈز جدید پائپڈ واٹر سپلائی سسٹم متعارف کرانے کے لیے استعمال ہوں گے جس سے پانی کے ضیاع میں نمایاں کمی آئے گی۔

بلوچستان میں پانی کی شدید قلت اور موسمیاتی اثرات کے باعث زرعی شعبہ دباؤ کا شکار ہے، جس کے پیش نظر اس منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔ صوبے کی معیشت کا دو تہائی حصہ زراعت پر منحصر ہے اور 60 فیصد آبادی اسی شعبے سے وابستہ ہے۔

منصوبے کے تحت 1 ہزار 839 ہیکٹر بارانی اراضی میں پانی کی دستیابی کو بہتر بنایا جائے گا۔ ژوب اور مُولا دریا بیسن میں یہ منصوبہ روزگار اور خواتین کے لیے معاشی مواقع بھی فراہم کرے گا۔

اس منصوبے میں جاپان فنڈ اور ہائی لیول ٹیکنالوجی فنڈ کی کو فنانسنگ بھی شامل ہے، جس سے منصوبے کی کامیابی کے امکانات مزید بڑھ جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں