کراچی میں ایک ماہ کے دوران 71 کروڑ کے ای چالان جاری

کراچی میں ٹریفک پولیس نے ایک ماہ میں 71 کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان جاری کیے، 93 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں ہوئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں ٹریفک پولیس نے ایک ماہ کے دوران 71 کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان جاری کیے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق، کراچی میں ایک ماہ کے دوران ٹریفک خلاف ورزیوں پر 93 ہزار سے زائد ای چالان ہوئے۔ سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ہوئے، جس میں 57 ہزار 541 افراد کو چالان کیا گیا۔ موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ نہ پہننے پر 22 ہزار 227 چالان کیے گئے۔

ڈمپر، ٹریلر اور واٹر ٹینکرز میں نصب ٹریکر کے ذریعے تیز رفتاری پر 1188 چالان ہوئے جبکہ سگنل کی خلاف ورزی پر 3102 اور تیز رفتاری سے ڈرائیونگ پر 2699 چالان ہوئے۔

فینسی نمبر پلیٹ پر 1278، رنگین شیشوں پر 1178، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 611 اور رانگ وے پر 426 ای چالان کیے گئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 57 کروڑ 54 لاکھ 10 ہزار روپے، ہیلمٹ نہ پہننے پر 11 کروڑ 11 لاکھ 35 ہزار روپے اور رنگین شیشے والی گاڑیوں کو 2 کروڑ 94 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں