تھائی لینڈ میں 300 سالہ بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، 19 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں 400 ملی میٹر بارش سے 9 صوبے متاثر، 19 ہلاک۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

بینکاک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تھائی لینڈ میں حالیہ بارشوں نے ملک کے 9 صوبوں میں زبردست تباہی مچائی ہے، جس سے معمولاتِ زندگی معطل ہو گئے ہیں۔ 400 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جو 300 سال میں سب سے زیادہ ہے۔

ان بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہوئی، جس نے سیلابی صورت اختیار کر لی اور رہائشی علاقوں میں داخل ہو گئی۔ سڑکیں تالاب بن گئی ہیں اور جگہ جگہ درخت اور مکانات کی چھتیں گری ہوئی ہیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور 100 سے زائد زخمیوں کو علاج کے لیے لایا گیا ہے۔

متاثرہ صوبوں میں اسکول اور دفاتر تقریباً خالی ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ساحل سے دور رہیں۔

دنیا بھر میں شدید موسمی بارشوں، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کو موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں