بھارت میں شادی کی تقریب میں غباروں کے دھماکے سے دلہا دلہن زخمی

بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران غباروں کا دھماکہ، دلہا دلہن زخمی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت میں ایک شادی کی تقریب اُس وقت خوفناک حادثے میں بدل گئی جب دلہن کی انٹری کے دوران گیس سے بھرے غبارے اچانک دھماکے سے پھٹ گئے۔ حادثہ ہلدی کی رسومات کے دوران پیش آیا، جہاں جوڑا اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ اسٹیج کی طرف بڑھ رہا تھا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ دلہن اور دلہا ہاتھوں میں ہائیڈروجن غبارے لیے مسکراتے ہوئے پنڈال میں داخل ہوئے، مگر غبارے زوردار دھماکے سے پھٹ گئے جس سے دونوں آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ پنڈال میں چیخ و پکار مچ گئی اور مہمان جان بچانے کے لیے بھاگنے لگے۔

حادثے میں دلہا اور دلہن زخمی ہوگئے جبکہ دیگر افراد نے آگ بجھانے کی کوشش کی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل آیا۔

صارفین نے ہائیڈروجن سے بھرے غباروں کو خطرناک قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ وائرل ہونے کے شوق میں عقل کو پسِ پشت ڈال دینا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں