ڈکی بھائی کی ضمانت کے باوجود رہائی میں تاخیر کی وجہ

ڈکی بھائی کو ضمانت ملنے کے باوجود رہائی میں تاخیر، روبکار کا انتظار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف یوٹیوبر سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کو ضمانت ملنے کے باوجود آج رہائی نہ مل سکی۔ ان کے وکیل نے بتایا کہ روبکار جاری نہ ہونے کے باعث رہائی نہیں ہوئی، امید ہے کہ کل سعد الرحمان رہا ہو جائیں گے۔

عدالت نے سعد الرحمان کی ضمانت دس لاکھ روپے کے مچلکوں پر منظور کی ہے۔ یہ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے پیر کے روز سماعت کے دوران کیا۔

ڈکی بھائی پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے غیر قانونی جوئے کی ایپس کی تشہیر کی۔ نیشنل کرائم ایجنسی نے 17 اگست کی نصف شب ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی کی اہلیہ کی شکایت پر سائبر کرائم ایجنسی کے 9 افسران کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان افسران پر ڈکی بھائی سے رشوت لینے اور ان کے اکاؤنٹ سے رقم منتقل کرنے کے الزامات ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں