پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 7.1 فیصد تک پہنچ گئی

قومی لیبر فورس سروے کے مطابق، پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 7.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی لیبر فورس سروے 2024-25 کے مطابق پاکستان میں بیروزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہوگئی ہے۔ 2020-21 میں یہ شرح 6.3 فیصد تھی۔ حالیہ سروے کے مطابق پاکستان میں 80 لاکھ افراد بیروزگار ہیں۔

سروے نے بتایا ہے کہ ملکی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار ہے، اور 3.3 فیصد آبادی بیروزگاری کا شکار ہے۔ سروسز سیکٹر روزگار کی فراہمی میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں 3 کروڑ 18 لاکھ 30 ہزار افراد کام کر رہے ہیں، اور اس کی شرح 41.7 فیصد ہے۔

زرعی شعبے میں روزگار کی شرح 33.1 فیصد ہے، جہاں 2 کروڑ 55 لاکھ 30 ہزار افراد کام کرتے ہیں، جبکہ صنعتی شعبے میں یہ شرح 25.7 فیصد ہے۔ صنعتی شعبے میں ایک کروڑ 98 لاکھ 60 ہزار افراد برسر روزگار ہیں۔

سروے کے مطابق پاکستان میں فی کس ماہانہ اوسط اجرت 39 ہزار 42 روپے ہے، جو گزشتہ 5 سال میں 15 ہزار 14 روپے بڑھی ہے۔ مردوں کی اوسط اجرت 39 ہزار 302 روپے اور خواتین کی 37 ہزار 347 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں