پستہ غذائیت سے بھرپور ہے مگر اس کا زیادہ استعمال صحت کے مسائل پیدا کر سکتا ہے جیسے ہاضمے کے مسائل، وزن میں اضافہ، اور بلڈ پریشر میں اضافہ۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پستہ دنیا بھر میں پسندیدہ خشک میوہ جات میں شامل ہے جو ذائقے اور غذائیت کے فوائد کے لیے جانا جاتا ہے، مگر اس کا زیادہ استعمال صحت کے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔
پستہ کا روزانہ یا زیادہ مقدار میں استعمال ہاضمے کے مسائل، وزن بڑھنے، گردوں پر اثرات، اور بلڈ پریشر بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے۔
پستہ میں موجود فائبر کا زیادہ استعمال پیٹ میں تکلیف، درد، گیس اور اسہال کا سبب بن سکتا ہے۔ کیلوریز کی زیادتی وزن میں اضافے کا سبب بنتی ہے، جبکہ گردوں کے مریضوں کے لیے زیادہ پوٹاشیم نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
پستہ زیادہ تر بھنے ہوئے اور نمکین دستیاب ہوتا ہے، جس میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو بلڈ پریشر بڑھا سکتا ہے۔ گرم مزاج یا غصے کے مسائل والے افراد کو پستہ کا زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
پستہ غذائیت سے بھرپور ہے، مگر اعتدال میں استعمال ضروری ہے تاکہ صحت پر منفی اثرات نہ پڑیں۔















