کراچی کنگز نے پی ایس ایل معاہدہ 10 سال کے لیے تجدید کر لیا

کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے ساتھ 10 سالہ معاہدہ تجدید کر لیا، چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ یہ لیگ کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتھ 10 سالہ معاہدہ تجدید کر لیا ہے۔ یہ معاہدہ ای اینڈ وائی مینا کی مقرر کردہ مارکیٹ ویلیو پر ہوا۔

چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ کراچی کنگز نے لیگ کی اہمیت میں اضافہ کیا ہے، اور ان کی جانب سے معاہدے کی تجدید لیگ کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ کراچی کنگز کے ساتھ اگلی دہائی میں کام کرنا اعزاز ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے سیزن 11 سے لیگ کا فارمیٹ 8 ٹیمز کا ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں