اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے نئی دہلی میں سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا، حالیہ بم دھماکے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھارت میں سکیورٹی خدشات کے باعث اپنا دورہ منسوخ کر دیا۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں حالیہ بم دھماکے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اس سال کے آخر میں بھارت کا دورہ کرنا تھا جہاں ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر قیادت سے ملاقات متوقع تھی۔
اسرائیلی وزیراعظم نے اس سے قبل ستمبر میں بھی بھارت کا ایک روزہ دورہ منسوخ کیا تھا۔ نیتن یاہو نے آخری بار 2018 میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔















