اسلام آباد دھماکے کی منصوبہ بندی کابل میں ہوئی، عطا تارڑ

اسلام آباد دھماکے کی منصوبہ بندی کابل میں ہوئی، بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا، عطا تارڑ

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھماکے کی منصوبہ بندی کابل میں کی گئی تھی، مگر بروقت کارروائی سے بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے اسلام آباد کے مضافات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن سخت سیکیورٹی کی وجہ سے وہ ہائی ویلیو ہدف تک نہیں پہنچ سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کے 48 گھنٹوں کے اندر چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہینڈلر ساجد اللہ نے افغانستان میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کی تھی اور 2015 میں ٹی ٹی پی افغانستان میں شامل ہوا۔ انہی ساجد اللہ نے خود کش بمبار کو لایا تھا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں