پنجاب حکومت نے امن و امان کے لیے عوامی تجاویز کے حصول کے لیے واٹس ایپ نمبر جاری کیا ہے اور عوام کو امن کے قیام میں شراکت دار بننے کی دعوت دی ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کے محکمہ داخلہ نے امن و امان کے قیام کے لیے شہریوں سے تجاویز طلب کی ہیں۔ اس سلسلے میں ‘پارٹنر ان پیس’ کے نام سے ایک مہم شروع کی گئی ہے جس کے تحت عوام اور اداروں کو سیف پنجاب وژن میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے۔ مراسلے میں عوام کو قانون شکنی اور تشدد سے باز رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔\n\nمحکمہ داخلہ نے شہریوں کی تجاویز کے لیے واٹس ایپ نمبر 03114340000 جاری کیا ہے جس پر امن عامہ کی بہتری کے لیے تحریری تجاویز بھیجی جا سکتی ہیں۔ کسی بھی جرم یا مشکوک سرگرمی کی اطلاع کے لیے 15 پر رابطہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔\n\nتعلیمی اداروں، اسپتالوں، اور عوامی مقامات پر سخت نگرانی اور سکیورٹی آڈٹ ضروری قرار دیا گیا ہے تاکہ ممکنہ واقعات کی پیشگی روک تھام ہو سکے۔ تاجر برادری، مارکیٹ ایسوسییشنز اور صنعتی اداروں کو قوانین پر عمل درآمد میں معاونت کی ہدایت کی گئی ہے۔\n\nمحکمہ داخلہ نے آئی جی پنجاب، انتظامی سیکرٹریز، اور دیگر اعلیٰ عہدیداران کو مراسلہ جاری کیا ہے اور تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بھی ‘پارٹنر ان پیس’ بننے کی دعوت دی گئی ہے۔















