خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ نے ٹرینی میڈیکل آفیسرز کے وظیفے میں اضافے کی منظوری دی ہے، 19 کروڑ 78 لاکھ روپے جاری کیے جائیں گے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ نے ٹرینی میڈیکل آفیسرز کے وظیفے میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
19 کروڑ 78 لاکھ روپے کے وظائف جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ رقم پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کو منتقل کی جائے گی۔ یہ اقدام ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ کے فیصلے کے تحت کیا گیا ہے۔















