بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کالاہور میں شاندار آغاز

لاہور میں بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کا آغاز، 15 ممالک کے باکسرز کی شرکت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں دوسری بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کا آغاز شاندار انداز میں ہوا۔ یہ چیمپیئن شپ ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے پاک فوج، حکومت پنجاب اور فوجی فرٹیلائزرز کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔

اہم فائیٹ فار گلوری چیمپئن شپ جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور گیریژن میں کھیلی جائے گی، جس میں 15 ممالک کے 44 پروفیشنل باکسرز حصہ لے رہے ہیں۔ 6 پاکستانی اور 38 بین الاقوامی باکسرز مختلف ٹائٹلز کے لئے میدان میں اتریں گے۔

امریکہ، برطانیہ، جرمنی، کوریا، آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن اور نیدرلینڈز سمیت متعدد ممالک کے باکسرز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ دیگر ممالک کے باکسرز، آفیشلز اور ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے نمائندگان بھی شرکت کر رہے ہیں۔

غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور پاکستانی باکسرز کی عالمی کارکردگی کی بھرپور پذیرائی کی۔ بین الاقوامی باکسنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے احسن اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں