ڈونلڈ ٹرمپ کا اپریل میں چین کا دورہ،امریکی صدر کی چینی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو

ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان، اپریل میں چین کا دورہ، تجارتی امور پر گفتگو۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے سال اپریل میں چین کا دورہ کریں گے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

صدر ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چینی ہم منصب کو بھی اگلے سال کے آخر میں امریکہ کے دورے کی دعوت دی ہے۔

امریکی صدر اور چینی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تجارت، روس اور یوکرین جنگ، فینٹینیل کے مسئلے اور تائیوان پر تبادلہ خیال کیا۔

تقریباً ایک ماہ قبل جنوبی کوریا میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی تھی اور اس کے بعد چین کے صدر سے رابطے کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں۔

چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ملکوں کو مساوات، احترام اور باہمی فائدے کی بنیاد پر آگے بڑھنا چاہیے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان کال تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی، جس میں تجارت پر خاص توجہ دی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں