ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت 15 فروری کو کولمبو میں مدِ مقابل ہوں گے۔
کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ٹورنامنٹ 7 فروری سے شروع ہو گا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15 فروری کو کولمبو میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی۔ یہ مقابلہ آر پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ دونوں ٹیموں کا 2025 کے ایشیا کپ کے بعد پہلا آمنا سامنا ہو گا۔
بھارت اور پاکستان کو امریکا، نیدرلینڈز اور نمیبیا کے ساتھ ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔ بھارت اپنا پہلا گروپ میچ 7 فروری کو ممبئی میں امریکا کے خلاف کھیلے گا جبکہ 12 فروری کو نئی دہلی میں نمیبیا کے خلاف میدان میں اترے گا۔
ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں روزانہ تین میچز کھیلے جائیں گے۔ 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے۔ پاکستان اپنے تمام میچز کولمبو یا کینڈی میں کھیلے گا۔















