اوگرا نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں 7.14 فیصد تک اضافہ کر دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رواں مالی سال کے لیے گیس کی اوسط قیمتوں میں 7.14 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس کی قیمت 1852 روپے 80 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ہے۔
سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت 1777 روپے 2 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اوسط 8 فیصد تک کمی کا دعویٰ کیا تھا، تاہم اب حکام نے واضح کیا ہے کہ رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں بلکہ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔














