غیر مسلم سفارت کاروں اور ملازمین کے لیےسعودی عرب میں دو نئے شراب خانے کھولنے کا منصوبہ
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب جلد ہی دو نئے شراب خانے کھولنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ایک شراب خانہ آرامکو کے غیر مسلم ملازمین کے لیے دھران میں جبکہ دوسرا جدہ میں غیر مسلم سفارتکاروں کے لیے قائم کیا جائے گا۔ یہ دونوں شراب خانے ممکنہ طور پر 2026 میں کھل سکتے ہیں، تاہم حتمی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔
یہ خبر سعودی ولی عہد کے امریکا کے خصوصی دورے کے بعد سامنے آئی ہے۔ سعودی حکام اور آرامکو کی انتظامیہ نے اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
گزشتہ برس سعودی عرب نے ریاض کے سفارتی علاقے میں پہلا شراب خانہ کھولا تھا، جو غیر رسمی طور پر ‘بوٴز بنکر’ کہلاتا ہے۔ یہ اقدام سعودی عرب میں الکوحل کی دستیابی کے ضابطوں میں نرمی کی علامت سمجھا گیا۔
سعودی عرب میں شراب پر مکمل پابندی ہے، مگر تفریحی سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ سعودی حکام نے سیاحتی علاقوں میں شراب کی فروخت کی اجازت کے دعووں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔














