ون پلس مسلسل چوتھے ہفتے اسمارٹ فونز میں سرفہرست

ون پلس 15 فائیو جی مسلسل چوتھے ہفتے اسمارٹ فون کی فہرست میں اول، سام سنگ اور شیاؤمی کے فونز بھی شامل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ون پلس نے مسلسل چوتھے ہفتے اسمارٹ فون کی مقبولیت کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ تازہ ترین فہرست کے مطابق ون پلس 15 فائیو جی پہلے نمبر پر ہے۔

سام سنگ گلیکسی اے 56 دوسرے نمبر پر، جبکہ نئی انٹری کے طور پر شیاؤمی پوکو ایف 8 الٹرا تیسرے نمبر پر آیا ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، ایپل آئی فون 17 پرو میکس پانچویں، شیاؤمی 17 پرو میکس چھٹے اور اوپو فائنڈ ایکس 9 پرو ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔

آٹھویں نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 17، جبکہ نویں جگہ شیاؤمی پوکو ایف 8 پرو کو ملی ہے۔ دسویں مقام پر شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو موجود ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں