ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی کو پی ایس بی نے غیر قانونی قرار دے کر ختم کر دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی کو پی ایس بی کی ثالث عدالت نے ختم کر دیا ہے۔ سینٹر پرویز رشید نے دلائل سننے کے بعد اس پابندی کو غیر قانونی قرار دیا۔
پی ایس بی نے بیان میں کہا کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے سلمان بٹ کے خلاف کارروائی میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے تھے۔ ان کے خلاف نہ تو کوئی چارج شیٹ فراہم کی گئی اور نہ ہی سماعت کا موقع دیا گیا، جو ان کی ساکھ اور ارشد ندیم کی تیاریوں پر اثر انداز ہوا۔
اسلامی یکجہتی گیمز میں ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں گولڈ اور محمد یاسر نے سلور میڈل جیتا۔ اس کامیابی پر ارشد ندیم نے رب کا شکر ادا کیا۔
بورڈ نے اے ایف پی کا پنجاب ایتھلیٹکس الیکشن کالعدم کرنے کا فیصلہ بھی معطل کر دیا ہے، جو پنجاب اسپورٹس بورڈ اور پنجاب اولمپکس کے زیر نگرانی ہوئے تھے۔
سلمان بٹ پر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے تاحیات پابندی عائد کی تھی، جسے سلمان بٹ نے اسپورٹس بورڈ کے آئین کے مطابق چیلنج کیا تھا۔















