پنجاب میں میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات کے شیڈول کا اعلان

پنجاب میں میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات کے شیڈول کا اعلان، نئے تعلیمی سیشن کی پالیسی میں تبدیلیاں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ میٹرک کے امتحانات 3 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 5 مئی 2026 سے آغاز کریں گے۔

محکمہ تعلیم نے نئے تعلیمی سیشن کے لیے داخلہ پالیسی میں تبدیلی کی ہے، اپ ڈیٹ شدہ اسکول کیلنڈر اور نصاب کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2026 سے شروع ہوگا اور سرکاری اسکولوں میں مفت درسی کتب کی تقسیم 5 اپریل سے کی جائے گی۔

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کو معاوضوں کی عدم ادائیگی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ لاہور تعلیمی بورڈ نے امتحانات کی نگرانی پر مامور اساتذہ کو معاوضہ دینے کا عمل تیز کر دیا ہے۔

ترجمان لاہور تعلیمی بورڈ نے کہا ہے کہ جن اساتذہ کو ادائیگیاں نہیں ہوئیں ان کے بینک اکاؤنٹ درکار ہیں۔ بورڈ اسٹاف معاوضے سے محروم سپروائزری اسٹاف کو ادائیگیاں کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں