ملائیشیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں آن لائن خطرات سے بچایا جا سکے۔
کوالالمپور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملائیشیا نے آئندہ سال سے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر مواصلات نے اعلان کیا کہ اس اقدام کا مقصد بچوں کو سائبر کرائم، مالی فراڈ اور آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔
وزیر مواصلات نے کہا کہ حکومت آسٹریلیا اور دیگر ممالک کے تجربات کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ کم عمر افراد کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سوشل میڈیا کمپنیاں اس حکومتی فیصلے پر عمل کرتے ہوئے 16 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس پر پابندی لگائیں گی۔
دنیا بھر میں کم عمر صارفین کی ذہنی صحت پر سوشل میڈیا کے منفی اثرات کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ حال ہی میں ڈنمارک نے بھی 15 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔\n\nآسٹریلیا نے گزشتہ سال 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون منظور کیا تھا، جبکہ امریکہ میں سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف مقدمات دائر کیے گئے ہیں۔















