بیروت میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے چیف آف اسٹاف شہید

بیروت میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے چیف آف اسٹاف حیثم طباطبائی اور دیگر کمانڈرز شہید ہوگئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

بیروت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے اعلیٰ عسکری رہنما حیثم علی طباطبائی اپنے ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے ہیں۔ لبنان کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی کہ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے کمانڈرز سمیت 5 افراد شہید اور 28 زخمی ہوگئے تھے۔

حیثم علی طباطبائی، جنہیں سید ابو علی کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، 1968 میں بیروت کے علاقے بشورہ میں پیدا ہوئے اور بچپن میں ہی حزب اللہ میں شامل ہوگئے تھے۔ ان کی عسکری مہارت اور جذبے نے انہیں تنظیم میں اعلیٰ مقام دلایا۔

طباطبائی نے حزب اللہ کی ایلیٹ رضوان فورس کی قیادت کی اور جنوبی محاذ کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان کی قیادت میں حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف متعدد کامیابیاں حاصل کیں۔

حیثم طباطبائی کی شہادت کے بعد حزب اللہ نے انہیں عظیم شہید مجاہد کمانڈر کا لقب دیا اور اسرائیل و امریکا کو خبردار کیا کہ ان کے اقدامات کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں