پشاور ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ، تین افغانی دہشتگرد ہلاک

پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر تین افغانی دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس میں تین اہلکار شہید اور دس افراد زخمی ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے تین دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ تینوں افغانی تھے۔

آج صبح پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر تین خودکش بمباروں نے حملہ کیا تھا۔ ایک دہشتگرد نے مرکزی گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑایا، جس کے بعد دو دیگر دہشتگرد اندر داخل ہوئے۔

خودکش حملے میں تین ایف سی اہلکار شہید ہوئے جبکہ تین اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اور خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈپٹی کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری کے مطابق تینوں حملہ آور مارے گئے۔ پولیس اور ایف سی حکام نے بتایا کہ اندر داخل ہونے والے دہشتگردوں کو فائرنگ سے ہلاک کر دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے واقعے کی مذمت کی۔ وزیراعلیٰ نے آئی جی پختونخوا ذوالفقار حمید سے رپورٹ طلب کرلی۔

دیگر متعلقہ خبریں