ملائیشیامیں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی

ملائیشیا نے اگلے سال سے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کوالالمپور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملائیشیا نے بچوں کو سوشل میڈیا کے نقصانات سے بچانے کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ ملائیشین وزیر مواصلات نے اعلان کیا ہے کہ اگلے سال سے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی۔ نئے قوانین کا اطلاق آئندہ برس ہوگا اور تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ان قوانین کی پیروی کرنی ہوگی۔

جن پلیٹ فارمز کے صارفین کی تعداد اسی لاکھ سے زائد ہے، ان کے لیے لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے۔ فرانس، اسپین، اٹلی، یونان، اور ڈنمارک میں بھی ایسی پابندیوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں
کوئی نتائج نہیں ملے۔