پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی مذمت، سہیل آفریدی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
پشاور: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوانوں نے بہادری سے بڑی تباہی سے بچا لیا۔ انہوں نے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ حملہ انتہائی افسوسناک ہے اور دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ اس قسم کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، شہداء ہمارا فخر ہیں اور ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مزید مضبوط عزم کے ساتھ جاری رہے گی اور قیامِ امن کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ صوبائی حکومت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے شہید اہلکاروں کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔















