پاکستان نے سنسنی خیز سپر اوور میں بنگلہ دیش کو ہرا کر رائزنگ اسٹار ٹی 20ایشیا کپ جیت لیا

پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹار ٹی 20 کے فائنل میں سنسنی خیز سپر اوور کے بعد بنگلہ دیش کو شکست دی اور تیسری بار ایشین چیمپیئن بن گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

دوحہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹار ٹی 20 کے فائنل میں بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے کر تیسری بار ایشین ٹائٹل جیت لیا۔ میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا، جہاں پاکستان نے 7 رنز کا ہدف چوتھی گیند پر ہی حاصل کر لیا۔

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 125 رنز بنائے جبکہ پاکستان شاہینز کی ٹیم بھی 125 رنز ہی بنا سکی، جس کے بعد میچ ٹائی ہو گیا۔ سپر اوور میں بنگلہ دیش نے 6 رنز بنائے، جسے پاکستان نے باآسانی حاصل کر لیا۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے صفیان مقیم نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیم کو فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی مہارت کی تعریف کی۔

دیگر متعلقہ خبریں