پنجاب ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیاب

پنجاب ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی، مریم اورنگزیب کا ‘الحمدللہ شیر کامیاب ہوگیا’ کا نعرہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے شاندار کامیابی حاصل کی، جس پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ‘الحمدللہ شیر کامیاب ہوگیا’ کا نعرہ بلند کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق، لاہور کے حلقہ این اے 129 پر مسلم لیگ ن کے حافظ نعمان 63 ہزار 441 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ اسی طرح، حلقہ این اے 143 ساہیوال 3 میں مسلم لیگ ن کے محمد طفیل جٹ ایک لاکھ چھتیس ہزار دو سو تیئس ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2 کے نتائج کے مطابق، مسلم لیگ ن کے محمود قادر خان 82 ہزار 413 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ ساہیوال کے حلقہ پی پی 203 سے محمد حنیف نے 46 ہزار 900 ووٹ لے کر جیت حاصل کی۔

فیصل آباد میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 115 سے مسلم لیگ ن کے محمد طاہر پرویز نے 49 ہزار 46 ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا۔

مسلم لیگ ن ان انتخابات میں تحریک انصاف کی چھوڑی ہوئی نشستوں پر آگے ہے، جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے پاس جو نمبرز ہیں اس حساب سے ہم پنجاب میں لیڈ کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں