پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے کو 69 رنز سے ہرادیا، بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 195 رنز بنائے، بابر اعظم نے 74 اور صاحبزادہ فرحان نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔

زمبابوے کی ٹیم 196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 126 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ زمبابوے کے ریان برل نے نصف سنچری بنائی جبکہ پاکستان کے عثمان طارق نے ہیٹ ٹرک سمیت 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، عثمان طارق اور نسیم شاہ کو شامل کیا گیا جبکہ سلمان مرزا اور ابرار احمد کو ڈراپ کیا گیا۔ پاکستان نے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا اور سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں