ڈھاکا یونیورسٹی زلزلے کے بعد 15 روز کے لیے بند

زلزلے اور آفٹر شاکس کے بعد ڈھاکا یونیورسٹی 15 روز کے لیے بند کر دی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلہ دیش میں شدید زلزلے اور مسلسل آفٹر شاکس کے بعد ڈھاکا یونیورسٹی کو 15 روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے، طلبہ کو ہاسٹلز خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈھاکا یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کے ورچوئل اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد خان کی زیرِ صدارت فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی 6 دسمبر تک بند رہے گی۔

اجلاس میں زلزلے کے طلبہ پر جسمانی اور نفسیاتی اثرات کا جائزہ لیا گیا اور طلبہ کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیا گیا۔ انتظامیہ نے رہائشی طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اتوار شام 5 بجے تک ہاسٹلز خالی کر دیں۔

ہفتہ کی رات یونیورسٹی نے اتوار کے دن کی کلاسز اور امتحانات معطل کیے تھے، لیکن اب تعطیلات کو دو ہفتوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں