اسرائیلی حملوں میں 24 فلسطینی شہید، حماس کی امریکی مداخلت کی اپیل

اسرائیلی حملوں میں 24 فلسطینی شہید، حماس کی امریکا سے مداخلت کی اپیل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی فوج نے غزہ میں فضائی حملوں کی نئی لہر شروع کی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 24 فلسطینی شہید اور 87 زخمی ہو گئے ہیں۔ حماس نے اسرائیلی جارحیت پر امریکا سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ان حملوں میں شہید ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ پہلا حملہ شمالی غزہ شہر میں ایک کار پر ہوا، جبکہ دیر البلح اور النصیرات پناہ گزین کیمپ میں مزید حملے کیے گئے۔ غزہ شہر میں ڈرون حملے میں 11 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔ العشیفا ہسپتال کے ایم ڈی رامی مہنّا کے مطابق یہ حملہ رِمال محلے میں ہوا۔

دیر البلح میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں کم از کم تین افراد، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، ہلاک ہوئیں۔ النصیرات میں اسرائیلی حملہ ایک رہائشی عمارت پر ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق 10 اکتوبر کو جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد اسرائیل نے کم از کم 497 مرتبہ اس کی خلاف ورزی کی ہے۔ حکام کے مطابق حملوں میں 342 شہری ہلاک ہو چکے ہیں جن میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کی تعداد زیادہ ہے۔

حماس نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور ثالثوں سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو معاہدے کی پابندی پر مجبور کرے۔

دیگر متعلقہ خبریں