کراچی کی فضا انسانی صحت کے لیے مضر، ائیر کوالٹی انڈیکس 225 تک پہنچ گیا، لاہور کی آلودگی میں بھی کمی نہ آسکی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کی فضا کو انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیا گیا ہے۔ عالمی محکمہ ماحولیات کے مطابق حالیہ وقت میں کراچی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 225 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
حکومت کی کوششوں کے باوجود پنجاب میں فضائی آلودگی میں کمی نہیں آسکی۔ لاہور بھی آلودہ شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز 198 ریکارڈ ہوا۔
ان شہروں میں فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح انسانی صحت کے لیے شدید خطرہ بن رہی ہے۔ ماہرین نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔















