بیجنگ میں کاکروچ کافی کی مقبولیت میں اضافہ، نوجوانوں کی توجہ کا مرکز

بیجنگ میں کاکروچ کافی نے نوجوانوں میں مقبولیت حاصل کر لی، جس میں پروٹین بھرپور یلو میل ورمز شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایک میوزیم میں پیش کی جانے والی کاکروچ کافی نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ یہ کافی بیجنگ کے ایک کیڑوں کے میوزیم کے کافی شاپ میں پیش کی جا رہی ہے اور نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ اس کافی میں پسے ہوئے کاکروچ اور خشک یلو میل ورمز استعمال کیے جاتے ہیں۔

اس انوکھی کافی کی قیمت 45 یوآن (تقریباً 6 ڈالر) ہے۔ جون کے آخر میں متعارف کرائی گئی تھی، تاہم یہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی ہے۔ میوزیم انتظامیہ کے مطابق چونکہ یہ میوزیم کیڑے مکوڑوں سے متعلق ہے، تو اسی مناسبت سے یہ ڈرنک متعارف کرانا ایک قدرتی آئیڈیا تھا۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد اس کاکروچ کافی کی مانگ میں کافی اضافہ ہوا ہے، جن میں ایک بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے۔

چینی ڈاکٹروں کے مطابق اس کافی میں شامل کیے جانے والے یلو میل ورمز پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں اور قوت مدافعت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں، جبکہ کاکروچ پاؤڈر خون کی گردش بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں