سابق کپتان راشد لطیف نے متنازع بیانات پر غیر مشروط معافی مانگ لی، آئندہ محتاط رویہ اپنانے کا عزم۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق کپتان راشد لطیف نے سوشل میڈیا اور انٹرویوز میں دیے گئے متنازع بیانات پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تمام متنازع بیانات پر غیر مشروط طور پر معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کے فلسطین کی حمایت کو کپتانی سے ہٹانے کے عمل سے جوڑنا بے بنیاد اور بلاجواز تھا، یہ بیان غیر موزوں تھا اور کسی ٹھوس ثبوت پر مبنی نہیں تھا۔
راشد لطیف نے مزید کہا کہ ملک کی ساکھ مقدم ہے اور غیر ذمہ دارانہ تبصرہ کرنے کا سوال ہی نہیں بنتا۔ آئندہ رائے کے اظہار میں ذمہ دارانہ، شواہد پر مبنی اور محتاط رویہ اختیار کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا کبھی کسی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا۔ پی سی بی، عوام اور متعلقہ شخصیات سے غیر مشروط معذرت کرتا ہوں۔















