محسن نقوی کی نجم سیٹھی کے بیانات پر سخت تنقید

محسن نقوی نے نجم سیٹھی کے بیانات کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے پی سی بی کی قانونی کارروائیوں کا دفاع کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے حالیہ بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ نقوی نے کہا ہے کہ پی سی بی کی کارروائیاں کسی تنقید کو دبانے کے لیے نہیں بلکہ جھوٹے الزامات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی جاتی ہیں۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ بورڈ کی تمام کارروائیاں قانونی دائرے میں رہ کر کی جاتی ہیں، اور ان کا واحد مقصد پاکستان کرکٹ، کھلاڑیوں اور ادارے کی ساکھ کا تحفظ ہے۔ انہوں نے نجم سیٹھی کے مؤقف کو غلط قرار دیا اور کہا کہ پی سی بی کسی کی آواز بند کرنے کی کوشش نہیں کر رہا۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق، راشد لطیف نے اپنے ٹویٹ میں معافی مانگ کر بورڈ کے مؤقف کی تصدیق کی ہے، جو اقدامات کی درست سمت کی نشاندہی کرتا ہے۔ نقوی نے راشد لطیف کی معذرت کو سراہا اور کہا کہ اداروں کی مضبوطی حقیقت کے اعتراف میں ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی تنقید سے نہیں گھبراتا اور کسی کو خاموش کرنے کے لیے غیر قانونی یا غیراخلاقی طریقے استعمال نہیں کرتا۔ ان کا مقصد صرف پاکستان کرکٹ کی ساکھ اور اثاثوں کا تحفظ ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں