ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ لاہور فضائی آلودگی میں تیسرے نمبر پر ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔ ان کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت شدید سردی کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات کے وقت چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔ سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دیگر خبریں: دنیا کے آلودہ شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔ لاہور میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 194 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ نئی دلی پہلے اور کولکتہ دوسرے نمبر پر ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں