فرانسیسی کمانڈر نے پاکستانی پائلٹوں کی قابلیت کو بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی کی وجہ قرار دیا۔
پیرس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فرانسیسی بحریہ کے کمانڈر کیپٹن ژاک لاؤنی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی پائلٹوں نے مئی میں ہونے والی جنگ میں بھارتی رافیل طیارے مار گرائے تھے۔
کپتان ژاک لاؤنی نے انڈو پیسفک کانفرنس میں بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستانی فضائیہ کی تیاری بھارت سے کہیں بہتر تھی۔ انہوں نے کہا کہ جے ٹین سی لڑاکا طیاروں کی تکنیکی برتری کے بجائے پاکستانی فضائیہ کی صلاحیتوں کو کامیابی کی بنیادی وجہ قرار دیا۔
رافیل طیاروں کے ریڈار سسٹم کی ناکامی پر گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر لاؤنی نے کہا کہ یہ معاملہ تکنیکی نہیں بلکہ آپریشنل تھا۔ طیارے کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں تھا بلکہ اسے مناسب انداز سے نہیں اُڑایا گیا۔















