لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر

لاہور کی فضا بدستور آلودہ، دنیا کے دوسرے نمبر پر؛ پنجاب کے دیگر شہر بھی متاثر

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومتی کوششوں کے باوجود پنجاب کی فضا بدستور خراب ہے اور لاہور کو دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق لاہور میں ایئر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 414 ریکارڈ کی گئی۔

لاہور کے علاوہ خانیوال میں ایئر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 412، فیصل آباد میں 354 اور ملتان میں 342 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ورلڈ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا اے کیو آئی 330 ہے جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 450 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں