ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ طے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاک بھارت ٹاکرا 15 فروری کو ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ طے ہو گئی ہے۔ پاکستان اور بھارت 15 فروری کو کولمبو میں مدمقابل ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ایشیا کپ 2025 کے تنازع کے باوجود دونوں ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔

ورلڈکپ 2026 میں 20 ٹیمیں شامل ہیں جو چار گروپس میں تقسیم کی گئی ہیں۔ گروپ ون میں پاکستان، بھارت، امریکا، نمیبیا، اور نیدرلینڈز شامل ہیں۔

ہر گروپ سے دو بہترین ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جائیں گی، جہاں سے ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں