حکومت نے سونے کی درآمد و برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی، تجارتی فریم ورک میں ترامیم کے ساتھ شفافیت کو برقرار رکھا جائے گا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر او بحال کر دیا گیا ہے۔
حکومت نے قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد سے متعلق ترامیم متعارف کروائی ہیں جبکہ فریم ورک کو شفافیت اور خودکار نظام میں بہتری کے ساتھ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رواں سال مئی میں سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی عائد ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ سونے کی درآمد اور برآمد کی اجازت سے ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔














