خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں سے امریکی و نیٹو اسلحہ برآمد

خیبرپختونخوا میں کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں سے امریکی و نیٹو اسلحہ برآمد، افغانستان میں استعمال شدہ ہتھیار پاک فوج کے قبضے میں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے افغانستان میں استعمال شدہ امریکی اور نیٹو افواج کا اسلحہ برآمد کیا ہے۔

یہ کارروائیاں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کی گئیں، جن میں دہشت گردوں سے ایم 4، ایم 16 اور دیگر خود کار جدید اسلحہ، نائٹ وژن گاگلز اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ اسلحہ امریکی اور نیٹو افواج کے افغانستان سے انخلا کے وقت چھوڑا گیا تھا اور دہشتگرد اسے پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

برآمد شدہ اسلحے میں اعلیٰ معیار کا دھماکا خیز مواد اور سٹیل ہیڈ گولیاں بھی شامل ہیں، جو بلٹ پروف جیکٹس کو بھی متاثر کر سکتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں