بنوں میں دہشت گردوں کا امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ، 7 افراد جاں بحق۔ محسن نقوی کی جانب سے مذمت اور افسوس کا اظہار۔
بنوں: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنوں کے علاقے ہوید میں دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ رات گئے کیا گیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ لاشیں اور زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق حملے کا نشانہ امن کمیٹی کے سربراہ قاری جلیل کا دفتر تھا۔ جاں بحق افراد میں دانش، کامران، ولی اللہ، سفیان، محمد نیاز، نعمان اور سفیان شامل ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے۔ انہوں نے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔















