ہر رات 7 سے 9 گھنٹے کی معیاری نیند امراض قلب سے بچاوٴ میں اہم ہے۔ نیند کی کمی ہارٹ اٹیک، فالج اور دیگر امراض قلب کا خطرہ بڑھاتی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہر رات 7 سے 9 گھنٹے کی معیاری نیند امراض قلب سے بچاوٴ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ نیند کی کمی کے باعث ہارٹ اٹیک، فالج اور دیگر امراض قلب کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
نیند کی کمی جسمانی وزن میں اضافے، انزائٹی، اور ڈپریشن کا باعث بنتی ہے، جو کہ امراض قلب کے خطرے کو بڑھانے والے عوامل ہیں۔
طبی تحقیق کے مطابق، نیند کی کمی کو ہائی بلڈ پریشر، موٹاپے، ذیابیطس اور دیگر دائمی امراض سے بھی منسلک کیا جاتا ہے۔
زیادہ نیند (9 گھنٹے سے زائد) بھی ہائی بلڈ پریشر اور دیگر امراض کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔
ماہرین نے نشاندہی کی ہے کہ نیند کی کمی کے شکار افراد میں انسولین کی مزاحمت بڑھ جاتی ہے، جس سے موٹاپے، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔















