دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارہ حادثہ، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارہ ‘تیجس’ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک، عالمی سطح پر بھارت کی سبکی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی ایئر شو 2025 کے آخری روز بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ‘تیجس’ فضائی کرتب کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ اس حادثے کے بعد بھارت کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے سامنے آئے۔ بعض صارفین نے طنزیہ میمز شیئر کیے اور گھوڑوں کی ریس میں گدھا دوڑانے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ انجام بھی ویسا ہی ہوا۔ کچھ پوسٹس میں کہا گیا کہ تیجس کو قصوروار نہ ٹھہرائیں، اس نے بس اپنی فطری جبلت کے مطابق زمین کی طرف واپسی کی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ایئر شو میں طیارہ حادثے کا شکار ہوا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ چند روز پہلے ہی ایئر شو میں تیجس کے فیول ٹینک سے تیل کے اخراج کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

حادثے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے پائلٹس کی مہارت اور فضائیہ کی تیاری پر سوالات اٹھائے ہیں۔ کچھ بھارتی صحافیوں نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مکمل تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ حادثے کے بعد بعض صارفین نے پاکستانی جے ایف۔١٧ طیارے کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں اور بھارتی فضائیہ کی کارکردگی پر تنقید کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں