ایشز سیریز کا پرتھ میں آغاز، آسٹریلیا کا شاندار مظاہرہ

پرتھ میں ایشز سیریز کا آغاز، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کی شاندار بولنگ نے انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 172 رنز پر آؤٹ کردیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پرتھ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایشز سیریز کی قدیم رقابت کا آغاز پرتھ میں ہوا جہاں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 172 رنز پر آؤٹ کردیا۔ آسٹریلیا کی شاندار بولنگ کی قیادت مچل اسٹارک نے کی، جنہوں نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ انگلینڈ کے اولی پوپ 46 اور ہیری بروک 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ زیک کرالی اور جو روٹ بغیر کھاتہ کھولے ہی آؤٹ ہوگئے۔ آسٹریلوی ٹیم کے اہم بولرز ہیزل ووڈ اور کپتان پیٹ کمنز انجری کی وجہ سے میچ میں شامل نہیں ہیں، اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

آسٹریلیا کی بولنگ نے انگلینڈ کو دو سیشنز میں ہی آؤٹ کردیا، بین ڈکٹ نے 21 جبکہ بین اسٹوکس اور برائیڈن کرس نے 6، 6 رنز بنائے۔

دیگر متعلقہ خبریں