بنوں میں امن کمیٹی دفتر پر حملہ، 7 جاں بحق، 2 زخمی

بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ، 7 افراد جاں بحق، 2 زخمی، حملہ آور فرار، تحقیقات جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

بنوں: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر حملے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے تھانہ ہوید کی حدود میں امن کمیٹی کے سربراہ قاری جلیل کے دفتر پر حملہ کیا۔ واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

مقتولین میں دانش، کامران، ولی اللہ، سفیان، محمد نیاز، نعمان اور سفیان شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس حملے کا مقصد اور محرکات فی الحال واضح نہیں ہیں، لیکن حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں