پی ایس ایل 11 کی انعامی رقم اور نئی ٹیموں کا اعلان

پی ایس ایل 11 کی انعامی رقم کا اعلان، چیمپئن ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن کے لیے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 3 لاکھ ڈالر کا انعام ملے گا۔

پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری کو ہوگی اور ممکنہ شہروں میں فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، گلگت اور مظفر آباد شامل ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ ڈویلپمنٹ میں بہترین فرنچائز کے لیے 2 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے، اور پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی دعوت دی۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل عالمی سطح پر ایک بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگ کے طور پر ترقی کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں