عائشہ اظہر نے وائرل ڈانس سے شہرت پائی، میٹرک میں تین بار ناکامی کے بعد کامیابی ملی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عائشہ اظہر، جو ‘میرا دل یہ پکارے’ گانے پر ڈانس کرنے سے وائرل ہوئیں، نے انکشاف کیا کہ وہ میٹرک کے امتحان میں تین بار ناکام ہوئیں اور چوتھی بار کامیاب ہوئیں۔ عائشہ نے نومبر 2022 میں ایک شادی میں ڈانس کر کے شہرت حاصل کی اور سوشل میڈیا پر پہچان بنائی۔ اب وہ ماڈلنگ میں کیریئر بنانے کی کوشش کر رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں۔
عائشہ نے ایک نجی ٹی وی شو میں بتایا کہ انہیں پڑھائی میں مشکلات کا سامنا رہا، اسی لیے وہ میٹرک میں تین بار ناکام ہوئیں۔ دوستوں کے اصرار پر امتحان دیتی رہیں اور بالآخر کامیاب ہو گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب تعلیم جاری رکھنے کے بارے میں پراعتماد نہیں اور ماڈلنگ کو اپنا اصل جنون سمجھتی ہیں۔
عائشہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی وائرل ویڈیو کے وقت ان کی عمر 14 سال تھی اور اب وہ 18 سال کی ہیں۔















