بھارت میں دلہن کے فرار پر دلہا کی بارات مایوس واپس

اترپردیش میں دلہن کے فرار پر دلہا مایوس ہو کر بارات واپس لے گیا، دلہن کے اہلخانہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اترپردیش: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک دلہن کی غیر متوقع حرکت نے باراتیوں اور مقامی لوگوں کو حیران کر دیا۔ سنیل کمار گوتھم اپنی بارات لے کر دلہن لینے سسرال پہنچا۔ دلہا اور دلہن نے اسٹیج پر رومانوی گانوں پر رقص کیا اور شادی کی رسومات مکمل کیں۔ تاہم، علی الصبح جب باراتی رخصتی کی تیاری کر رہے تھے تو دلہن غائب ہو گئی۔

دلہن کے اہلخانہ نے اسے گھر اور محلے میں تلاش کیا، اور علاقے میں منادی بھی کرائی، مگر دلہن کا پتہ نہ چل سکا۔ دلہا مایوسی کے عالم میں باراتیوں کو لے کر واپس گھر لوٹ آیا۔ دلہا کے گھر والوں نے الزام لگایا کہ دلہن کسی اور کے ساتھ فرار ہو گئی ہے، جب کہ دلہن کے اہلخانہ نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرا دی۔

دیگر متعلقہ خبریں