پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی، پی سی بی نے 6 ممکنہ شہروں کی فہرست جاری کی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل میں توسیع کے لیے 6 ممکنہ شہروں کی فہرست جاری کی ہے، جن میں فیصل آباد، راولپنڈی اور حیدرآباد شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پی سی بی نے سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت کے نام بھی شارٹ لسٹ کر دیے ہیں۔ نیلامی میں صرف تکنیکی طور پر اہل بولی دہندگان ہی شریک ہوں گے۔
پی سی بی کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ عالمی سطح کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے طور پر ترقی کر رہی ہے۔















