پانچ بین الاقوامی فارما کمپنیوں نے پاکستان سے آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مقامی ملکیت کو فروغ دیا جا سکے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی میں پیش کردہ رپورٹ کے مطابق، پانچ بڑی بین الاقوامی فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے پاکستان سے اپنے مینوفیکچرنگ آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر صحت سید مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ یہ قدم بندش نہیں بلکہ عالمی کاروباری حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد مقامی ملکیت کو فروغ دینا اور ادویاتی پیداوار کو جاری رکھنا ہے۔
متاثرہ کمپنیوں میں بائر کے لاہور یونٹ، آئی سی آئی پاکستان کے ملٹی سٹی آپریشنز، سانوفی-اونٹیس کا کورنگی پلانٹ، فائزر کی کراچی سائٹ، اور نووارٹس کی ویسٹ وارف سہولت شامل ہیں۔
حکومتی بریفنگ میں بتایا گیا کہ فارما سیکٹر کی مقامی استعداد کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے یہ منتقلی کی جا رہی ہے۔
فارما انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق عالمی معاشی حالات، خام مال کی بڑھتی قیمتوں اور آپریشنل اخراجات میں اضافے نے ان کمپنیوں کو حکمت عملی تبدیل کرنے پر مجبور کیا ہے۔














